Friday, April 26, 2024

سینیٹ الیکشن میں سب نمبر گیم کا چکر ہے ، کچھ بھی ہو سکتا ہے ، سلیم مانڈوی والا

سینیٹ الیکشن میں سب نمبر گیم کا چکر ہے ، کچھ بھی ہو سکتا ہے ، سلیم مانڈوی والا
February 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا سینیٹ الیکشن میں سب نمبر گیم کا چکر ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے میڈیا گفتگو میں کہا دیکھنا ہو گا کون کتنی تیاری کرتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے بھی یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

ادھر احتساب عدالت میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان اعجاز ہارون، عبدالقیوم سمیت دیگر کی حاضریاں لگائی گئی۔ سلیم مانڈوی والا عدالت پہنچ نہ سکے۔ احتساب عدالت نے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی۔ وکلا کی ہڑتال اور جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بنا کارروائی کے ملتوی ہوئی۔