Saturday, April 20, 2024

چھ ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطیں دے چکے پھر بھی سارے معاشی اشارے مثبت ہیں ، وزیراعظم

چھ ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطیں دے چکے پھر بھی سارے معاشی اشارے مثبت ہیں ، وزیراعظم
February 18, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا چھ ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطیں دے چکے پھر بھی سارے معاشی اشارے مثبت ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت میں آئے تو سب سے بڑا مالی خسارہ ملا۔ کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا۔ جب تک رویپہ مضبوط نہیں ہو گا معیشت اوپر نہیں اٹھے گی۔ ملکی ترقی کے لیے اوور سیز پاکستانیز اور بزنس کمیونٹی آگے بڑھے۔

ادھر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم کو بریفنگ می بتایا 97 ممالک میں 88 ہزار پاکستانی مستفید ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ شکایات کا ازالہ کررہے ہیں۔

تقریب میں اوور سیز پاکستانیوں نے حکومتی اقدامات کو شاندار قرار دے دیا۔