Thursday, April 18, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے نوٹوں کے تھیلے ، الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل کے بیان کا نوٹس

سینیٹ انتخابات کیلئے نوٹوں کے تھیلے ، الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل کے بیان کا نوٹس
February 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے نوٹوں کے تھیلے سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل کے بیان کا نوٹس لے لیا اور اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل سے سینیٹ انتخابات کیلئے رقوم کی ادائیگیوں کے شواہد طلب کیے جائیں گے۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں دوران سماعت کہا تھا سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد میں لوگ نوٹوں کے تھیلے لے کر بیٹھے ہیں۔