Wednesday, May 8, 2024

آصف علی زرداری سینیٹ الیکشن کیلئے متحرک ہو گئے

آصف علی زرداری سینیٹ الیکشن کیلئے متحرک ہو گئے
February 17, 2021

کراچی (92 نیوز) سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر آصف علی زرداری سینیٹ الیکشن کیلئے متحرک ہو گئے۔ پنجاب کےارکان اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطے کیئے۔

آصف علی زرداری یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ مختلف پارٹیوں کے ارکان سے رابطے کر لیے۔ ذرائع کے مطابق ارکان سے رابطوں میں آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کئی ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سابق صدر نے تحریک انصاف کے ارکان کو مستقبل کی سیاست میں اکاموڈیٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی جیت کی صورت میں پی ڈی ایم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم پیش کرے گی۔