Saturday, April 27, 2024

سرفراز احمد پی ایس ایل سکس میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم

سرفراز احمد پی ایس ایل سکس میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم
February 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل سکس میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے گزشتہ سیزن ہمارے لیے اچھا نہیں رہا تھا، اسے یاد نہیں رکھنا چاہتے، اس دفعہ ہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنا بیٹنگ آرڈرسوچ رکھا ہے۔ کرس گیل اور ڈیل اسٹین کے آنے سے ٹیم کو بہت سپورٹ ملے گی۔