Thursday, March 28, 2024

چودھری شجاعت حسین کا پارکنسن کا کامیاب آپریشن

چودھری شجاعت حسین کا پارکنسن کا کامیاب آپریشن
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن، پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا، سابق وزیراعظم پاکستانی ڈاکٹروں کے علاج پر انتہائی مطمئن ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔

چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا ،،
چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

غیررسمی بات چیت میں چوددھری شجاعت حسین نے کہا کہ طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکا سے علاج بھی کروایا۔

آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کیا،پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی۔

سابق وزیراعظم بولے چودھری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی موجود تھے۔