Friday, April 26, 2024

اوپن بیلٹ مخالفین کو سینیٹ الیکشن میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی، وزیراعلیٰ بزدار

اوپن بیلٹ مخالفین کو سینیٹ الیکشن میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی، وزیراعلیٰ بزدار
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کو سینیٹ الیکشن میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کے گلے شکوے بھی دورہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور ہوگئے۔ مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

خرم لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں عثمان بزدار نے حلقہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سردار عثمان بزدار سے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا اوپن بیلٹ پر اپوزیشن کی دوغلی پالیسی عوام کے سامنے عیاں ہو چکی سینیٹ انتخابات میں انہیں سرپرائز دیں گے۔

عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں بھی اجلاس کی صدارت کی اور محکمہ قانون،آرکائیوز، پاکستان سٹیزن پورٹل کے دفتر اور مقبرہ انار کلی کا اچانک دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ اور یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔