Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کا رابطہ، سینیٹ انتخابات سمیت دیگر اُمور پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کا رابطہ، سینیٹ انتخابات سمیت دیگر اُمور پر مشاورت
February 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا، سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی اور آئینی اُمور پر مشاورت کی۔

وزیر اعظم کہتے ہیں اُمیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیا، چاہتے ہیں عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے اِن کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، فیصلہ سب اداروں پر بائنڈنگ ہوگا۔

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار صحیح معنوں میں شفاف انتخابات کیلئے قدم اٹھایا گیا، ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا، عدالتی احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائیگا، ملاقات میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بابر اعوان نے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن سے متعلق بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔