Thursday, April 25, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور کے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

صوبائی دارالحکومت لاہور کے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

عسکری ٹین اور ڈیفنس فیز ٹو اور تھری کی مختلف گلیاں سیل کر دی گئیں۔ سرور کالونی اور شاد باغ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی۔ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، اجتماعات پر پابندی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان کہتے ہیں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ملک شاپس، چکن اور گوشت شاپس،  بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گے۔