Thursday, April 18, 2024

امریکا، یورپ، ترکی اور روس سمیت کئی ممالک میں شدید برفباری

امریکا، یورپ، ترکی اور روس سمیت کئی ممالک میں شدید برفباری
February 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا، یورپ،ترکی اور روس سمیت کئی ممالک میں شدید برفباری جاری ہے۔ متعدد شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے۔ مڈلینڈز، ڈیلاس اور راک لینڈ سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہو گئی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے۔ تمام 254 کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا۔

برلن میں اگرچہ سورج نے انٹری دیدی ہے تاہم  درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ شہر نے برف کی چادر اوڑھ لی جبکہ معروف کینال جم گئی جس پر چہل قدمی کیلئے درجنوں افراد گھروں سے نکل آئے۔

ماسکو میں ریکارڈ برفباری ہوئی جس کے بعد سڑکوں اور گھروں پر کئی فٹ تک برف جمع ہو گئی۔ شہری اور مشینیں ماسکو کی صفائی میں جت گئے۔

استنبول میں بھی برف باری کے بعد شہر پر سفیدی پھر گئی۔ ڈرون کیمرے سے فلمائے گئے خوبصورت مناظر نے دل موہ لیا۔ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔