Saturday, April 20, 2024

سینیٹ الیکشن، اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنیکا فیصلہ

سینیٹ الیکشن، اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنیکا فیصلہ
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف، خواجہ آصف، خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں گے۔ اسپیکر کو درخواست دے دی گئی۔

اپوزیشن لیڈر آفس ذرائع کے مطابق ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق ہے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونگے۔ 3 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی۔ 2 مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچا دیا جائے۔