Friday, March 29, 2024

مُراد علی شاہ کے سینیٹ نشستیں جیتنے کے بیان پر فواد چودھری اور حلیم عادل شیخ کی کڑی تنقید

مُراد علی شاہ کے سینیٹ نشستیں جیتنے کے بیان پر فواد چودھری اور حلیم عادل شیخ کی کڑی تنقید
February 14, 2021

اسلام آباد/ کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ سینیٹ الیکشن میں سندھ سے 10 نشستیں جیتنے کے بیان پر فواد چودھری اور حلیم عادل شیخ نے کڑی تنقید کردی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے، ظاہر ہے یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ ہی وہ روایات ہیں، جن کو جاری رکھنے کے لیے پیپلزپارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے اور خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ردعمل میں کہا، وزیراعلیٰ سندھ کے سینیٹ الیکشن سے متعلق بیان پرسپریم کورٹ کارروائی کرے۔

اُن کا کہنا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں سندھ کے عوام کا پیسہ لٹایا گیا، پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں نوٹوں سے ووٹ خریدے تھے، اب ہارس ٹریڈنگ نہیں چلے گی۔