Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد میں قبضہ مافیا سے 170 ایکڑ زمین واگزار کرالی، مُراد سعید

فیصل آباد میں قبضہ مافیا سے 170 ایکڑ زمین واگزار کرالی، مُراد سعید
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مُراد سعید کہتے ہیں کہ فیصل آباد میں قبضہ مافیا سے 170 ایکڑ زمین واگزار کرالی۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ فیصل آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سےآپریشن میں 170 ایکڑ زمین واگزار کرالی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ن لیگی قیادت لوٹ مار کے ساتھ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتی رہی، یہ سیاسی جماعتیں نہیں مافیا ہے اور سیاسی کارکن نہیں مجرم ہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن نے اور واضح کر دیا کہ انکی سیاست لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔