Tuesday, April 23, 2024

ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کی چوتھے روز کارروائی، پراسیکیوشن اور ڈیفنس کے دلائل مکمل

ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کی چوتھے روز کارروائی، پراسیکیوشن اور ڈیفنس کے دلائل مکمل
February 13, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کی کارروائی پر چوتھے روز پراسیکیوشن اور ڈیفنس نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔

سینیٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے مواخذے کو سیاسی انتقال قرار دے دیا۔

ڈیفنس کا کہنا تھا کہ مواخذے کی یہ کارروائی غیر آئینی ہے اور اسے فی الفور بند ہوجانا چاہئے۔

پراسیکیوشن نے اپنے دلائل میں ٹرمپ کو ہی 6جنوری کے ہنگاموں کا ذمہ دار قرار دیا۔

دلائل کی تکمیل کے بعد سینیٹرز نے پراسیکیوشن اور ڈیفنس ٹیموں سے سوالات کئے جس کے بعدآج اس معاملے پر ووٹنگ کی جائے گی۔