Friday, April 26, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں 6.4 شدت زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں 6.4 شدت زلزلے کے جھٹکے
February 12, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز تاجکستان میں تھا۔زلزلہ 80 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ 

راولپنڈی، اسلام آباد،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال،سرائے عالمگیر،علی پور چٹھہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ملتان،فیصل آ باد،گجرات،رینالہ خورد،دیپالپور،خانیوال،حجرہ شاہ مقیم، سرگودھا، جھنگ، میاں چنوں،چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالیمیں بھیشدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

کلرسیداں اور گردو نواح میں زلزلے کےجھٹکے، زلزے کا دورانیہ مختصر رہا۔ منچن آباد شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ٹبہ سلطان پور شہر اور مضافات کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چشتیاں شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مری میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پشاورشہر اور گرد و نواح سوات، مردان، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، مہمند، باجوڑ اور خیبر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے۔

مانسہرہ میں زلزلے کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔