Saturday, April 20, 2024

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے؟ چودھری محمد سرور

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے؟ چودھری محمد سرور
February 12, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے؟

چودھری محمد سرور نے کہا اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔ شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہو گی۔ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں۔ انہوں نے کہا عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے وہ کر پشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کر کے بھی دکھاتے ہیں۔ حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بولے حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور ہر شعبے میں ریلیف دینا ہے۔ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔

 ادھر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا گذشتہ روز ٹی ٹونٹی میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی ۔ اسی طرح وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن، لوٹ مار، قبضہ مافیا، جعلی اکاؤنٹس اور سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف بھی جیت انشاءاللہ پاکستان کی ہو گی۔