Friday, April 26, 2024

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس، ملکی مجموعی علاقائی تذویراتی صورتحال کا جائزہ

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس، ملکی مجموعی علاقائی تذویراتی صورتحال کا جائزہ
February 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مجموعی علاقائی تذویراتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اجلاس کی صدارت کی، آرمی چیف، امیر البحر، ایئر چیف، وزارت دفاع، دفاعی پیداوار کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس میں تیزی سے بدلتی صورتحال میں روایتی پالیسیز، ڈاکٹرائنز پر تفصیلی غور کیا گیا، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال پر بھی غور کیا گیا، این سی او سی کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

شرکاء اجلاس کا کہنا تھا انسدادِکورونا کی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے میں این سی او سی کا کردار قابل ستائش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔