Friday, April 26, 2024

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ بزرگ کشمیری شہید، مقبول بٹ کی برسی پر وادی میں مکمل ہڑتال

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ بزرگ کشمیری شہید، مقبول بٹ کی برسی پر وادی میں مکمل ہڑتال
February 11, 2021

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کشمیری کو شہید کرکے بربریت کی تاریخ رقم کردی۔ دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں کی اپیل پر حریت رہنماء مقبول بٹ شہید کی37 ویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ ضلع بارہ مولا کے علاقے اڑی میں پیش آیا، جہاں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن شروع کیا۔ قابض بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ملٹری آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ بزرگ کشمیری سرفراز احمد کو شہید کردیا۔

دوسری جانب حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی37ویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سڑکیں بند ہیں۔

پوری جنت نظیر وادی کو ظالم بھارتی فوج نے دنیا کی سب سے بڑی چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید مقبول بٹ کی برسی پر ہڑتال کی اپیل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے کی گئی، جنہیں 11 فروری کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔