Tuesday, March 19, 2024

ابورن ماؤتھ کی ٹیم نے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ابورن ماؤتھ کی ٹیم نے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
February 10, 2021

لندن (92 نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ اور ابورن ماؤتھ کی ٹیموں نے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فٹبال کی دنیا میں سنسنی خیز مقابلے آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایف سی بورن ماؤتھ کی ٹیمیں ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ بورن ماؤتھ نے 64 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایف کپ  کے  کوارٹر فائنل  میں جگہ بنائی۔

پری کوارٹر فائنل میں بورن ماؤتھ نے سوریج اور اسٹینسلاس کے گول کی بدولت برنلے کو دو صفر سے  شکست دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ  ہم کو ایک صفر سے ہرایا ۔ مانچسٹر کی جانب سے اسکاٹ میک ٹومینے  نے ایک گول کیا۔

اٹالین کوپا کپ میں یوونٹس کی ٹیم ایگریگیٹ  کی بنیاد پر  فائنل میں پہنچ گئی۔  سیمی  فائنل کے دوسرے لیگ میچ میں  یوونٹس   اور انٹر  میلان کے درمیان میچ    بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے گیٹافے کے خلاف دو صفر سے کامیابی حا صل کر لی۔ جیت کے ساتھ ریال لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔