Friday, April 19, 2024

پیسے لینے کی ویڈیو میں نظر آنے والے تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں ، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر

پیسے لینے کی ویڈیو میں نظر آنے والے تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں ، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر
February 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے پیسے لینے کی ویڈیو میں نظر آنے والے تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔ اگر ثابت ہو گیا کہ یہ سب غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیا گیا تو احتساب ہو سکتا ہے۔

2018 کے سینیٹ الیکشن کی مبینہ ویڈیو کے بعد سابق ایم پی ایز کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کہتے ہیں کہ اگر ان ارکان کو سزا ہوئی تو جیل کے ساتھ ساتھ تمام اثاثہ جات ضبط اور تاحیات نااہلی بھی ہو سکتی ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن پاکستان کنور دلشاد نے کہا کہ ویڈیوز میں نظر آنے والوں کو قید بامشقت ہو سکتی ہے جبکہ یہ لوگ آئندہ الیکشن لڑنے کے اہل بھی نہیں رہیں گے۔

قانون دانوں کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے سابق ایم پی ایز کی سیاست مکمل طور پر ختم ہو گی بلکہ سزاؤں کے ساتھ ساتھ جائیدادوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔