Thursday, April 18, 2024

کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی مجموعی داخلی، سرحدی سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ اُمور پر غور

کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی مجموعی داخلی، سرحدی سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ اُمور پر غور
February 9, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 239 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی مجموعی داخلی، سرحدی سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ اُمور پر غور کیا گیا۔

شرکاء کانفرنس نے کہا کہ عالمی فورمز پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ادراک ہے، کور کمانڈرز نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

کور کمانڈرز نے افغان امن عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، شرکاء کانفرنس نے خطے کیلئے پُرامن اور مستحکم افغانستان کی اُمید کا اظہارکیا۔