Thursday, April 25, 2024

اوپنرز آؤٹ آف فارم ہیں، اعتماد دینے کی ضرورت ہے، ہیڈ کوچ مصباح

اوپنرز آؤٹ آف فارم ہیں، اعتماد دینے کی ضرورت ہے، ہیڈ کوچ مصباح
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپنرز کی ناقص پرفارمنس نے پریشان کردیا۔ بولے اوپنرز کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔ اس پر کام کریں گے۔ ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

منگل کے روز ہیڈ کوچ قومی ٹیم نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا اوپنرز آؤٹ آف فارم ہیں، اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔ عابد علی، شان مسعود عمران بٹ اور عبداللّٰہ شفیق کے علاوہ کوئی پرفارم کرتا ہوا اوپنر نظر نہیں آرہا، اس لیے ان پر کام کریں گے۔

انہوں نے پروٹیز کیخلاف کامیابی کا کریڈیٹ ٹیم کو دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

شرجیل خان اور اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت پر مصباح الحق نے بتا دیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فٹنس اسٹینڈرڈ سے متعلق پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

قومی ہیڈ کوچ نے دورہ پاکستان پر جنوبی افریقی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔