Thursday, April 25, 2024

لاہور میں 51 میاواکی جنگل اُگانے کے منصوبے پر کام تیز

لاہور میں 51 میاواکی جنگل اُگانے کے منصوبے پر کام تیز
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب حکومت نے 51 میاواکی جنگل اگانے کے منصوبے پر کام تیز کردیا ہے ،صوبائی حکومت نے منصوبے کے خدوخال کی فوٹیج بھی جاری کردی۔

پنجاب حکومت کا لاہور بھر میں 51 میاواکی جنگل اُگانے کا منصوبہ ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے شہر میں میاواکی جنگل اگانے کا کام تیز کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان جلد لاہور میاواکی جنگل منصوبے کا افتتاح کریں گے، پنجاب حکومت کی میاواکی جنگل تیار کرنے کی ڈورن فوٹیج میں منصوبے کے خدوخال نظرآ رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ سال ستمبر میں شادمان مارکیٹ میں میاواکی جنگل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ میاواکی طریقے میں جاپانی طرز پر کم جگہ میں زیادہ گھنے درخت اُگائے جاتے ہیں۔

میاواکی جنگل میں گیارہ سو سے زائد درخت ایک کنال رقبے میں لگائے جاتے ہیں۔