Wednesday, April 24, 2024

دریائے سندھ سے نکلنے والی پھیلی نہر کا پانی سیوریج کا پانی ملنے سے آلودہ

دریائے سندھ سے نکلنے والی پھیلی نہر  کا پانی سیوریج کا پانی ملنے سے آلودہ
February 8, 2021

حیدر آباد (92 نیوز) دریائے سندھ سے نکلنے والی پھلیلی نہر میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے سیوریج کا پانی ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے نہر کا پانی آلودہ ہوچکا ہے ۔

واٹر کمیشن کے احکامات کے باوجود حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے سیوریج کا پانی اب بھی پھلیلی نہر میں ڈالا جارہا ہے جس سے نہر کا پانی آلودہ ہوچکا ہے، حیدرآباد کے نواحی علاقوں سمیت ٹنڈومحمد خان اور ضلع بدین کے لاکھوں لوگ یہی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کی وجہ سے پھلیلی نہر مکمل طور پر آلودہ ہوچکی ہے جبکہ نہر میں کچرا بھی پھینکا جارہا ہے جس سے پورا علاقہ تعفن زدہ ہوچکا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پھلیلی نہر میں سیوریج کا پانی ڈالنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور نہر کو آلودگی سے بچانے کیلئے مستقل بنیادوں پر پالیسی مرتب کی جائے۔