Thursday, March 28, 2024

فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں ملک گیر مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں ملک گیر مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
February 8, 2021

نیپیڈاو (92 نیوز) فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔ مسلسل تیسرے روز بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ لوگ برتن بجا کر فوجی آمریت کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔

سول نافرمانی کی تحریک بھی چل پڑی۔ فوج کیخلاف اور منتخب رہنما آنگ سان سوچی کے حق میں نعرے بازی شروع ہو گئی۔ مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

دارالحکومت نیپئٹا اور مرکزی شہر ینگون کی سڑکوں پر فوجی گشت کر رہی ہے۔ ملک کے اہم شہروں میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس  بھی منقطع کر دی گئی ہے۔

یہ بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں این ایل ڈی نے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کر لی تھیں لیکن فوج نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا۔