Friday, March 29, 2024

جرمنی میں شدید برفباری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

جرمنی میں شدید برفباری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا
February 8, 2021

برلن (92 نیوز) جرمنی میں شدید برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

جرمن صوبے نارتھ رائن، ویسٹ فیلیا اور لوئر سیکسنی میں شدید برفباری اور بارش کے باعث ریل اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ بارش اور برف کے پگھلنے کی وجہ سے دریائے رائن میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

شدید موسم کے پیش نظر جرمن حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔ اس موسم کی وجہ سے گزشتہ دو روز کے دوران صرف نارتھ رائن ویسٹ فیلیا صوبے میں دو سو بائیس روڈ ایکسڈینٹ رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔