Friday, April 26, 2024

‏اپوزیشن کا سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلہ مچانا سمجھ سے بالاتر ہے ، شبلی فراز

‏اپوزیشن کا سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلہ مچانا سمجھ سے بالاتر ہے ، شبلی فراز
February 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ‏اپوزیشن کا سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلہ مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے انہوں نے واضح کر دیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔ انتخاب میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

قبل ازیں شبلی فراز کا کہنا تھا سینٹ الیکشن ہمیشہ سے متنازع رہے ہیں۔ ہماری پارٹی شروع سے ہی کہتی آئی ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔ ہم نے کے پی میں اپنے 20 ممبران کو نکال دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا اپوزیشن سے کیا نپٹنا، وہ اپنی دشمن خود ہے، اپوزیشن کو ابھی تک عوامی پذیرائی نہیں ملی۔