Thursday, March 28, 2024

حیدرآباد ، موسم بہار کی مناسبت سے رانی باغ میں پھولوں کی نمائش

حیدرآباد ، موسم بہار کی مناسبت سے رانی باغ میں پھولوں کی نمائش
February 7, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) موسم بہار کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رانی باغ حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

پرکشش اور دلفریب پھولوں کا نظارہ کرنے کے لئے شہری بڑی تعداد میں رانی باغ پہنچے اور پھولوں کی نمائش کے انعقاد کو خوب سراہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں پھولوں کی نمائش انتظامیہ کا احسن اقدام ہے، آئندہ بھی اس طرح کی نمائش کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔

خوبصورت پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو رنگوں سے بھر دیا وہاں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح کھل اٹھے۔