Friday, March 29, 2024

92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، شہر شہر کیک کاٹنے کا سلسلہ جاری

92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، شہر شہر کیک کاٹنے کا سلسلہ جاری
February 6, 2021

لاہور (92 نیوز) بےباک صحافت کے چھ سال، 92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام، شہر شہر کیک کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پرزندہ دلانِ لاہور کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تاجربرادری بھی خوشیوں میں شریک ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کے موقع پر اعظم کلاتھ خیبر بلاک مارکیٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ادھر نائب صدر انجمن تاجران لاہور محمد عرفان سونی نے تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی۔ تقریب میں صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی خصوصی شرکت کی۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبرمحمد علی افضل، میڈیا سیکرٹری انجمن تاجران لاہور حافظ شیخ علاؤالدین سمیت دیگر تاجر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اور نائب صدرانجمن تاجران نے 92 نیوز کو تاجر برادری کا فیورٹ چینل قرار دیا اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بے بےباک صحافت پر مبارکباد پیش کی۔

92 نیوز فیصل آباد بیورو آفس میں بھی سالگرہ تقریب کے موقع پر مختلف شخصیات کی آمد ہوئی، صوبائی وزراء محمد اجمل چیمہ اور خیال کاسترو، مرکزی رہنماء پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب، ایم این اے راجہ ریاض احمد ودیگر تقریب میں شریک ہوئے اور کیک کاٹا۔ تقریبات میں شرکاء کی طرف سے 92 نیوز کی ترقی اور کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔

گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، چیچہ وطنی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا کیک کاٹے گئے۔ 

اددو، خیرپور سمیت سندھ میں بھی کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ عوام کی جانب سے مسائل اُجاگر کرنے اور آواز حکمرانوں تک پہنچانے پر نائنٹی ٹو نیوز سے اظہارِتشکر کیا گیا۔

کراچی میں بھی 92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا، رہنماء فنکشنل لیگ محمد علی دورانی سابق گورنرسندھ اور رہنماء مسلم لیگ ن محمد زبیر، ترجمان سندھ حکومت  مرتضیٰ وہاب اور وزیر مواصلات سندھ ناصر حسین شاہ ودیگر نے 92 نیوز کی سالگر ہ پر مبارکباد دی اور صحافتی خدمات کو سراہا۔