Friday, April 19, 2024

روس کا جرمنی ، پولینڈ اور سویڈن کے سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان

روس کا جرمنی ، پولینڈ اور سویڈن کے سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان
February 6, 2021

ماسکو (92 نیوز) روس نے جرمنی ، پولینڈ اورسویڈ ن کے سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کر دیا۔

روسی کریملن کا سفارتکاروں پر الیکسی ناوالنی کے حق میں ریلیوں کی حمایت کا الزام ہے۔ جرمنی ، پولینڈ اورسویڈن نے اقدام غیرمنصفانہ اور قابل مذمت قرار دیدیا۔

کریملن کا کہنا ہے سفارتکاروں کو اپوزیشن لیڈر کے حق میں نکالی گئی ریلیوں کی حمایت میں نکال رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے سفارتکاروں کی بےدخلی کی مذمت کرتے ہیں۔ پولینڈ کے مطابق سفارتکاروں کی بے دخلی تعلقات کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ جرمن چانسلر نے کہا روس کی جانب سے سفارتکاروں کی بے دخلی غیرمنصفانہ ہے۔