Friday, April 19, 2024

پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا، پرویزالٰہی

پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا، پرویزالٰہی
February 5, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کشمیریوں کی جدوجہد کو فیصلہ کن قرار دے دیا۔ بولے پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔

’’ مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر رہے گا ‘‘، اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا بھارت جان لے، کشمیریوں کی تحریک کسی طرح رکنےوالی نہیں، پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کامقدمہ لڑتا رہے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوراس کے لئے کشمیری قربانیوں کی داستان رقم کر رہے ہیں۔