Saturday, April 20, 2024

بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، ہم امن و قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، صدر عارف علوی

بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، ہم امن و قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، صدر عارف علوی
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، ہم امن اور قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

صدرمملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں کہا، پاکستانی سیاسی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کیا، آگے بھی کرتے رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی پریشان کن ہے۔ بھارت نے پاکستان میں عدم استحکام کے لیے22 ارب روپے خرچ کیے۔

انہوں نے مزید کہا،پاکستان نے عالمی مندوبین کو آزاد کشمیر میں خوش آمدید کہا، اُنہوں نے بھارت سے عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔