Thursday, March 28, 2024

سندھ حکومت ہمارا ہاتھ نہیں بٹاتی، عمر ایوب، حکومت کو اپنے ارکان پر یقین نہیں ، شازیہ مری

سندھ حکومت ہمارا ہاتھ نہیں بٹاتی، عمر ایوب، حکومت کو اپنے ارکان پر یقین نہیں ، شازیہ مری
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں واقی وزیر عمر ایوب اور پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری میں لفظی گرما گرمی ہوئی ۔

بجلی بحران پر وفاقی وزیر  عمر ایوب  نے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے ہاتھ نہیں بٹاتی، چوروں کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے جس پر شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن معاملے پر حکومت کو اپنے ارکان  پر اعتماد نہیں، جس فنڈ کو عمران نیازی رشوت کہتے تھے آج پچاس پچاس کروڑ بانٹ رہے ہیں۔

عمر ایوب نے بجلی بحران پر پچھلی حکومتوں کو قصور وار ٹھہرایا تو شازیہ مری نے جواب دیا کہ سیاسی تقریر نہ کریں،ملک میں بلیک آؤٹ کیوں ہوا؟ ، حکومت ’ایک پیج‘ پر ہے تو سینیٹ الیکشن پر کیوں پریشان ہے؟ ۔

عمر ایوب نے کہا کہ پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں پھر بات کریں،شازیہ مری نے جواب دیا کہ ہم آپ کی تقاریر نہیں سننے آئے، سوالات کا درست جواب دیں،آپ کی نااہلی کی وجہ سے 3 کھرب گردشی قرض بڑھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو 40 ہزار ووٹوں سے ہرا کر اسمبلی پہنچا ہوں، کوئی الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو آئے میرے حلقے سے لڑ لے۔