Tuesday, April 23, 2024

مجھے راجہ رینٹل کہنے والے خود مہنگی بجلی دے رہے ہیں ، راجہ پرویز اشرف

مجھے راجہ رینٹل کہنے والے خود مہنگی بجلی دے رہے ہیں ، راجہ پرویز اشرف
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم پرویز اشرف قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت پر برہم ہو گئے ، کہا کہ مجھے راجہ رینٹل کہنے والے آج خود مہنگی بجلی دے رہے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف  قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران جذباتی ہو گئے ، کہا کہ ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ، مجھے راجہ رینٹل کہنے والے آج خود مہنگی بجلی دے رہے ہیں، پلے نئیں دھیلا تے کردی میلہ میلہ۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومتی ارکان قوال ہیں، اپوزیشن کا کام کر رہے ہیں، ڈیسک بجا کر عمران خان کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت کے دن گنے جاچکے، مجھے عدالت نے بری کیا اور کامیاب ہوا ۔

سابق وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو’’قوال‘‘قرار دے دیا، کہا کہ ڈیسک بجا کر عمران خان کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزرا روز کوئی نیا شوشا چھوڑ دیتے  ہیں تاکہ عوام سمجھ نہ سکیں،ڈیسک بجانا اپوزیشن کا کام ہے،اس طرح ہو گا، یہ اکھاڑا بنے گا، پہلے ان کی تربیت کریں، ان کو سمجھائیں پارلیمنٹ کیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ جماعت اور حکومت نااہلی کی تمام حدیں پار کر چکی، چار روپے کا بجلی کا یونٹ میں دیتا تھا ، آج وہ 30 روپے کا ہو گیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا نااہل لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔