Friday, April 26, 2024

کینیڈا نے ٹرمپ کی حامی سفید فام انتہاپسند تنظیم ’پراؤڈ بوائز‘ کو ’’دہشتگرد‘‘ قرار دے دیا

کینیڈا نے ٹرمپ کی حامی سفید فام انتہاپسند تنظیم ’پراؤڈ بوائز‘ کو ’’دہشتگرد‘‘ قرار دے دیا
February 4, 2021

اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا نے ٹرمپ کی حامی سفید فام انتہاپسند تنظیم ’پراؤڈ بوائز‘ کو ’’دہشتگرد‘‘ قرار دے دیا۔ پراؤڈ بوائز کے اثاثے منجمد، پُرتشدد سرگرمیوں پر ارکان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

کینیڈین وزیر بل بلیئر کا کہنا ہے کیپٹل ہل پر حملے میں انتہاپسند تنظیم کے مرکزی کردار کے سبب فیصلہ کیا گیا۔ کینیڈا میں نظریاتی بنیادوں پر پُرتشدد انتہاپسندی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ 2016 میں بننے والی سفید فام انتہاپسند تنظیم امریکا اور کینیڈا میں سرگرم ہے۔

 اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید ناعاقبت اندیش بیانات کے خطرہ کے باعث ٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے اپنے حامیوں کو مزید تشدد پر اکسائے جانے کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کانگریس پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹے کیلئے معطل کیا گیا تھا۔ اس وقت ٹوئٹر نے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پر عائد کر دی جائے گی۔