Friday, April 26, 2024

سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ نہ ہونے سے ہارس ٹریڈنگ ہو گی ، فروغ نسیم

سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ نہ ہونے سے ہارس ٹریڈنگ ہو گی ، فروغ نسیم
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ نہ ہونے سے ہارس ٹریڈنگ ہو گی۔

فروغ نسیم نے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر اپوزیشن جماعتیں شفاف الیکشن چاہتی ہیں تو آئینی ترمیم کی حمایت کریں۔ دہری شہریت سے متعلق ترمیم صرف تحریک انصاف کے لوگوں کو نوازنے کیلئے نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر کوئی کہتا ہے عظمت سعید غیر جانبدار نہیں تو ثبوت لائے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کو تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ایوان میں پارٹی کےلیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔ تحریک انصاف ایوان بالا میں اکثریتی جماعت بنے گی۔ چاہتے ہیں پیسہ نہ چلے۔