Wednesday, May 1, 2024

چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ ہو، مراد سعید، این آر او کے بدلے ووٹ نہیں چاہئے، بابر اعوان

چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ ہو، مراد سعید، این آر او کے بدلے ووٹ نہیں چاہئے، بابر اعوان
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہم چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ ہو۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کہتے ہیں این آر او کے بدلے ووٹ نہیں چاہئے۔

قومی اسمبلی میں وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریرکے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی، نعرہ بازی کی۔ شورشرابے میں مراد سعید کو تقریر کرنا مشکل ہو گیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا انہوں نے پارٹی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، ہم چاہتے ہیں اوپن بیلٹ ہو، چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا، مودی سے آپ نے چھپ کر ملاقاتیں کی، اسکا جواب دیں۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، یہ لوٹ مار کے تحفظ کیلئے اسمبلی آتے ہیں۔ ایک بندہ دوائی کیلئے گیا تھا آج تک نہیں آیا، باہر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔

ادھر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، سیٹیاں اور بینچ بجانے کا کوئی فائدہ نہیں، کوئی این آر او کے بعد ووٹ دینا چاہتا ہے تو ہمیں ووٹ نہیں چاہئے۔

اُنہوں نے کہا، اپوزیشن سے درخواست ہے دلائل دیں، ہم یہ بل اسی لیے ایوان میں لائے تاکہ قوم کو پتہ چل جائے کون الیکشن شفاف چاہتا ہے اور کون نہیں۔