Thursday, April 25, 2024

سوات، بونیر، دیر اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، بونیر، دیر اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے
February 3, 2021

پشاور (92 نیوز) سوات، بونیر، دیر اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 98 کلومیٹر زیر زمین آیا۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔