Thursday, April 25, 2024

سوات، پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

سوات، پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 3, 2021

سوات (92 نیوز) سوات کے علاقہ سیدوشریف میں پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تھپڑ برسائے اور لاتیں ماریں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او اور تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

سوات کے تھانہ سیدوشریف پولیس نے چوری کے الزام میں تین خواتین کو گرفتارکیا۔ گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں نے تھانہ منتقلی کے دوران سرعام خواتین کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کو خواتین پر تھپڑ برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور آئی جی ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او اور تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتارکر لیا گیا۔