Friday, April 26, 2024

سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابا

سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابا
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اپوزیشن کا شورشرابا، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ 

وزیر قانون فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں دستور میں ترمیم کا بل چھبیسویں آئینی ترمیم بل کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔

وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا، بل میں سینٹ الیکشن اوپن کرنے، دوہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہیں۔ ہم چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو۔ آئین پڑھ لیا کریں آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے۔ کیا عقل ہے۔