Friday, April 26, 2024

مصر 2021 کے آخر تک مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا

مصر 2021 کے آخر تک مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا
February 2, 2021

قاہرہ (92 نیوز) مصر نے بھی 2021 کے آخر تک مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ، مصری اخبار الیوم الصبیہ کے مطابق مصری خلائی ایجنسی کے سربراہ محمد القوسی کے مطابق مصر دسمبر 2021 میں سیٹلائیٹ لانچ کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد خلائی سائنس کے منصوبوں کی پیشرفت ہے ۔

محمد القوسی نے کہا کہ  مصر کے پاس ایسا خلائی منصوبہ ہے جو خلائی نظام ، اس کے اسٹریکچر ، بین الاقوامی خلائی تعلقات کے ساتھ ساتھ مصری سپیس قانون بنائے جانے سے متعلق ہے ۔

محمد القوسی نے کہا کہ خلاء کے حوالے سے ملک  کے ارادے ان پانچ سیٹلائٹس سے بڑھ کر ہیں جو اس وقت مدار میں ہیں ، قاہرہ ، جرمنی اور چینی شراکت داروں کے تعاون سے نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا جس کا وزن 65 کلو ہے ، یہ اسی سال دسمبر میں چھوڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوب کے مطابق دوسرا سیارہ مارچ 2022 میں بھیجا جائے گا جو موسمیاتی تبدیلیوں کو مانیٹر کرے گا،جبکہ تیسرا سیارہ ستمبر 2022 میں  خلاء میں بھیجا جائے گا جو ایپلیکیشنز کے سنسر بارے ہوگا اور چین کے تعاون سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔