Thursday, April 25, 2024

جی الیون حادثہ، پولیس گرفتاری سے قبل ملزم نے عبوری ضمانت کرالی

جی الیون حادثہ، پولیس گرفتاری سے قبل ملزم نے عبوری ضمانت کرالی
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جی الیون حادثہ میں پولیس گرفتاری سے قبل ملزم نے عبوری ضمانت کرالی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو 16 فروری تک ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔ نامزد ملزم اذلان کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں چار نوجوانوں کو کچلنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے واقعہ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں، ساتھ ہی وفاقی وزراء کی اضافی سکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزراء اور دیگر افراد پولیس اسکواڈز لے کر گھومتے ہیں۔ وزیراعظم نے وزراء کی سکیورٹی کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

دوسری جانب وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کشمالہ طارق نے بیٹے پر لگنے والے الزامات کی تردید کردی۔

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کشمالہ طارق نے پریس کانفرنس میں کہا، بیٹے پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا، وزیراعظم عمران خان سے التجا ہے حادثے کی فوٹیج دیکھ لیں۔

انہوں نے مزید کہا جو چلے گئے، ان کی بھی اولاد ہے لیکن جو سچ ہے اس پر ضرور ایکشن لیں۔