Friday, April 19, 2024

اسلام آباد، کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے نے گاڑی تلے کچل کر 4 نوجوانوں کی جان لے لی

اسلام آباد، کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے نے گاڑی تلے کچل کر 4 نوجوانوں کی جان لے لی
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑیوں نے سگنل توڑا۔ کار اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا۔ واقعہ میں مانسہرہ سے آئے چار نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔۔ پولیس نے زخمی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کشمالہ طارق کے بیٹے کو نامزد تو کرلیا۔

تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑا، کھڑی گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ نوجوانوں کو کچلا اور ماں سے اُن کے بیٹے چھین لیے۔

جی الیون اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ نے مانسہرہ کے انیس۔ فیصل ۔ حیدر اور فاروق کو موت کی نیند سلا دیا۔ چاروں نوجوان اے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے۔ آہوں، سسکیوں میں جاں بحق افراد کو مانسہرہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ زخمی شہری کی مدعیت میں درج کیا جس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو نامزد کیا گیا۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار گاڑی کو کار سے ٹکراتے دیکھا گیا۔
شہریوں نے المناک حادثے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور فیاض کو گرفتار کرکے حادثے کے باعث بننے والی گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا۔