Thursday, April 18, 2024

پی ڈی ایم کی سیاست بُری طرح ناکام ہوچکی، وزیراعلیٰ بزدار کی ارکان اسمبلی سے گفتگو

پی ڈی ایم کی سیاست بُری طرح ناکام ہوچکی، وزیراعلیٰ بزدار کی ارکان اسمبلی سے گفتگو
February 2, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا، پی ڈی ایم کی سیاست بری طرح ناکام ہوچکی، اپوزیشن کے پاؤں اُکھڑ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ ترقیاتی سکیموں پر مشاورت سے عمل ہوگا۔ کہا کہ ارکان اسمبلی کو ان کا جائز مقام دیں گے۔ ماضی میں ارکان اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بند رہتے تھے۔ اب پاکستان بدل چکا،  ارکان اسمبلی جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لیکر جائے گی۔

وزیراعلیٰ بزدار سے راجہ یاور کمال خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، محمد رضا حسین بخاری اورسعید احمد نے ملاقات کی۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔