Thursday, April 18, 2024

کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ، محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹانے کے متعلق بریفنگ

کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ، محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹانے کے متعلق بریفنگ
February 1, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محمودآباد نالے سے تجاوزات ہٹانے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 65 متاثرین میں سے 45 کو چیک دیئے جا چکے ہیں۔ گجر نالے کے اطراف مارکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تیرا فروری تک گجر نالے سے تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو ڈی سینٹرلائیز کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس ڈبلیو ایم کے 6 بورڈ بنائے جائینگے ۔ ہر بورڈ اپنے علاقے میں کام کرنے کیلئے خود مختار ہو گا۔ نئے ڈرافٹ کے حساب سے بورڈ کا چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہو گا۔

سندھ حکومت نے اجلاس میں کسی وفاقی وزیر کو شرکت کی دعوت نہیں دی۔ گزشتہ اجلاس میں وفاقی وزرا اسدعمر ، علی زیدی ، امین الحق اجلاس میں شریک ہوئےتھے۔ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس پر وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کرشکایت کی تھی۔