Saturday, April 27, 2024

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت کوئی اور اسٹیڈیم ہے تو سامنے لایا جائے ، آئی سی سی

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت کوئی اور اسٹیڈیم ہے تو سامنے لایا جائے ، آئی سی سی
February 1, 2021

دبئی (92 نیوز) دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لینے والے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا منفرد اعزاز ہے۔ آئی سی سی نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا کہ ایسا خوبصورت کوئی اور اسٹیڈیم ہے تو سامنے لایا جائے۔

گوادر کی خوبصورتی کی دنیا پہلے ہی تعریف کرتی ہے۔ اب وہاں کے کرکٹ اسٹیڈیم نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی دیوانی ہو گئی۔ آئی سی سی نے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ ہے کوئی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا تو سامنے آئے۔

گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویر نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔ خاص و عام اس کی خوبصورتی کا گرویدہ نظر اتا ہے۔ آئی سی سی اور کرک انفو نے اسے دنیا کا خوبصورٹ اسٹیڈیم قرار دیا تو کھلاڑیوں کا دل اس اسٹیڈیم میں کھلینے کو مچلنے لگا۔

سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے ہیں۔ آئی سی سی پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔