Friday, March 29, 2024

نریندر مودی کو کسانوں کے دکھ نظر نہ آئے ، جھنڈا نظر آگیا

نریندر مودی کو کسانوں کے دکھ نظر نہ آئے ، جھنڈا نظر آگیا
January 31, 2021

نئی دہلی ( 92 نیوز)کسانوں کے دکھ نظرنہ آئے،جھنڈانظرآگیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلی بار کسانوں کےاحتجاج پربول اٹھے، کہا کہ کسان بھارت کی توہین کا باعث بن رہے ہیں، دوسری جانب کسان بھوک ہڑتال پر چلے گئے جبکہ حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا۔

بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر مودی نے لب کشائی کر دی ،  کہا کہ  کسان بھارت کی توہین کا باعث بن رہے ہیں، مودی نے کہا مظاہرین نے لال قلعے پر دھاوا بول کر ملک کی ’توہین‘ کی بھارت اپنے ترنگے کی بے حرمتی پر غمزدہ ہے۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے وہ تشدد کے ذمہ دار نہیں، یہ پریڈ میں موجود کچھ لوگوں کا کام ہے ۔ کسانوں نے مودی حکومت کی انتہاپسندی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی،  ادھربھارتی پنجاب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کاکہنا ہے 100 سے زائد مظاہرین لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

پولیس نے صرف 18 کسانوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔