Saturday, April 27, 2024

جس کو اختیار دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے، پرویز خٹک

جس کو اختیار دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے، پرویز خٹک
January 31, 2021

نوشہرہ (92 نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا جس کو اختیار دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے۔

نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے اپنے حلقے میں اختلافات کے حوالے سے بھی واضح کیا اور کہا کہ وہ جس کو اختیار دیتے ہیں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس سے اختیار لیتے ہیں وہ صفر ہو جاتا ہے، وہ پورے پاکستان کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کی یہ خبر میڈیا پر آٗئی تو انہوں نے ٹویٹ کر کے وضاحت کر لی، پرویز خٹک کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ عمران خان کے ان کے اوپر بے پناہ احسانات ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں اور ان کے احسان مند ہیں، مزید یہ کہ اپنے حلقوں میں عمران خان  کی کوششوں اور حمایت سے ہی انہوں نے کامیابی حاصل کی۔