Friday, April 26, 2024

سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری پر تاجر برادری کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر

سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری پر تاجر برادری کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر
January 31, 2021

لاہور (92 نیوز) سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری پر تاجر برادری اور صنعتکاروں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر اقبال بریار نے سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام شہر کی ترقی کے لئے حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔ ایس ڈی اے کے قیام سے شہر کے تعمیراتی اور دیگر حل طلب امور کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایس ڈی اے کے قیام سے شہر کی سڑکوں کی پلاننگ، مینجمنٹ اور روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے شہر میں سینی ٹیشن اور سیوریج کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایس ڈی اے کے قیام کے لئے بھرپور کاوشیں کرنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے 9 دسمبر کو دورہ سیالکوٹ میں کیا گیا وعدہ پورا کر کے دل جیت لئے ہیں۔

 انہوں نے کہا سیالکوٹ کی تاجر برادری حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تاجر برادری آنے والے برسوں میں ایکسپورٹ بڑھانے کا عہد پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔