Wednesday, April 24, 2024

حکومتی مذاکراتی ٹیم اور آئی پی پیز میں مذاکرات کامیاب، فریقین ٹیرف میں کمی پر متفق

حکومتی مذاکراتی ٹیم اور آئی پی پیز میں مذاکرات کامیاب، فریقین ٹیرف میں کمی پر متفق
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی مذاکراتی ٹیم اور آئی پی پیز میں مذاکرات کامیاب، ایم او یو کے مطابق فریقین ٹیرف میں کمی پر متفق ہوگئے۔ مذاکرات میں 1600 میگاواٹ لائسنس کی حامل سب سے بڑی آئی پی پی بھی شامل تھی۔

بجلی کے زائد بلوں سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی، حکومتی مذاکراتی ٹیم، کیپکو اور دیگر آئی پی پیز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ فریقین ٹیرف میں کمی پر متفق ہوگئے، 1600 میگا واٹ لائسنس کی حامل سب سے بڑی آئی پی پی بھی ٹیرف میں کمی کرے گی۔ ونڈ پاور والی 17 آئی پی پیز بھی معاہدے میں شامل ہیں۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وفاقی کابینہ اور بورڈ سے منظوری کے بعد حکومتی عہدیداروں اور کمپنیوں نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

آئی پی پیز کے معاہدوں کو آئندہ ہفتے ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔

47 میں سے 41 آئی پی پیز نے ایم او یو پر دستخط کئے اور لیگل بائنڈنگ معاہدوں پر رضامند ہوگئیں۔